ایمن فاونڈ یشن ایک روشنی کی کرن

  • پی ڈی ایف

بچے ملک و قوم کے مستقبل کا سرمایہ ہوتے ہیں دنیا بھر کی تمام تر سیاستوں سے پاک یہ شفاف دل و دماغ آج محتاج ضرور ہیں مگر آنے والا کل بذات خود ان کا محتاج ہو گا. یہ معصوم روحیں سطح زمین سے ابھرتے ان ننھے منے پودوں کی مانند ہیں جن کو اگرآج مناسب تعلیم پرامن گھریلو ماحول پرسکوں معاشرتی فضا اور حقوق کا تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو آنے والے کل کے ان تناور درختوں کے زہر آلود پھل ہماری اگلی پیڑھی کو ہی کھانے ہونگے .

میں جانتی ہوں کہ یہ وہ اٹل حقیقت ہے جو ہم سب بخوبی جانتے تو ہیں مگر مانتے ہرگز نہیں کہ اگر اس حقیقت کوصحیح معنوں میں سب نے سمجھا بھی ہوتا تو نو ع انسان کے مستقبل کے یہ چاند ستارے اپنی چمک دمک کھوتے غربت اور جہالت کے گھٹا توپ اندھیروں سے لڑتے لڑتے یوں جینے کی امنگیں نہ کھو رہے ہوتے آج اس کرہ ارض کے کونے کونے میں بکھرے یہ دلگداز منظر دیکھنے کو ہرگز نہ ملتے کہ کہیں یہ ننھی منی کلیاں ہاتھوں میں کتابوں کی بجائے بھیک کے کشکول اٹھائے دیکھائی دیتے ہیں تو کہیں یہ معصوم امن کے فرشتے جنگ و جدل کی تپش میں جھلستے نظر آتے ہیں ...... کہیں بے حسی کی بھٹیوں میں دہک کر خوبصورت پھولوں سے بد صورت انگاروں کا روپ دھارتے دیکھائی دیتے ہیں تو کہیں نفرت و دہشت کی بھینٹ چڑھتے یہ شفاف دل و دماغ خود پھٹتے اور اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی پھاڑتے دیکھائی دیتے ہیں .... کہیں غربت کی چکی کے پاٹوں میں پیس کر کم عمر خود سوزیوں کے ریکارڈ قائم کرتے تو کہیں مجبوریوں کے عوض اپنے ننھے منے جسمانی اعضاء کے سودے کرتے نظر آتے ہیں . ....کہیں یہ ننھے ہاتھ فیکٹریوں، کارخانوں میں جسمانی مشقتیں کرتے اپنی غربت کا بوجھ ڈھوتے تو کہیں زندگی کی بے رونقیوں کی تاب نہ لا کر نشے کے دامن میں مدہوش دیکھائی دیتے ہیں ..... اور کہیں یتیم و لا وارثی کی زندگیاں جیتا بنی نو ع انسان کا یہ یتیم و لاوارث مستقبل آج بھری انسانیت کے منہ پر زور دار طمانچے مارتا دیکھائی دیتا ہے. بے حسی و نظر اندازی کی فصل کا یہ بیج جو دنیا بھر میں گزشتہ چند دہائیوں سے ایک مستعدی کے ساتھ بویا جا رہا ہے اگر اس کا بر وقت مداوا نہ کیا گیا تو وہ وقت اب زیادہ دور نہیں کہ نفرت و بے حسی کی اس تیار فصل کا زہر آلود پھل کھانا ہی نو ع انسان کا مقدر ہو گا .

ایمن فاونڈ یشن کینیڈا میں دنیا بھر کے بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے قائم کردہ ادارہ نو ہے .جس کا لا یحہ عمل بچوں کے حقوق کی حفاظت کی خاطر معاشرے کی آب و ہوا کو ساز گار بنانے کی جد و جہد کرنا ہے. بنی نو ع انسان کے بہتر مستقبل کی جانب مثبت قدم اٹھاتے ہوئے بچوں کی حفاظت کی خاطر تمام تر تعصبات سے بالا تر ہو کر ہر ممکنہ اقدامات بروئے کار لانا ، معاشرے میں شعور کی شمعیں جلانا، آگاہی کی فضا میں برداشت ،عزت نفسی، باہمی تعا و ن ، امید ، جینے کی امنگ ، بیماری غربت اور جہالت کے اندھیروں سے لڑنے کی ہمت پیدا کرنا ، اور درپیش مسائل کا مثبت رنگ میں حل تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ کرہ ارض کے قحط و آفات زدہ ممالک میں بچوں کی خوراک و تعلیم کی فراہمی اور یتیم و بے سہارا بچوں کو سائبان مہیا کرنا ہے. اس کے ساتھ ساتھ ان ممالک جہاں بچوں کی تعلیم کا کئی سائنسی طریقہ یا طبقاتی تعلیم کا وجود موجود ہے وہاں ایمن فائونڈیشن ان یتیم بچوں کو اشتراکی مدد کی تحت اپنی گود لینے کا بھی عزم رکھتی ہے. الغرض سماجی و معاشرتی مسائل پر بیداری شعور کی ایک مہم ہے جس کا نام ایمن فاونڈ یشن ہے اور انسانیت کے اس پلیٹ فارم پر انسانیت کی ہر رنگ میں خد مت کرنا ہی ایمن فاونڈ یشن کے قیام کا واحد مقصد ہے.

ایمن فاونڈ یشن ایک روشنی کی کرن

اپنا تبصرہ شامل کیجیے


کونسی آزادی کیسا جشن ؟
عفاف اظہر
article thumbnail

آزادی ... تو آج بھی اسی خواب کی مانند ہے جو کبھی مفکر ملت علامہ اقبال نے دیکھا تھا اور قائد ا عظم کا اس خواب کو تعبیر کا روپ دینے میں کیا کردار تھ [ ... ]


ڈوبتی ناؤ
عفاف اظہر
article thumbnail

پاکستان کی حکمران سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کے لیے ملک میں نیا سرائیکی صوبہ بنانے کے لیے پنجاب اسمبلی سے قرارداد منظور کرانا ایک چیلنج سے کم نہیں  [ ... ]


مزید مضامین